ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منگلورو مہانگرپالیکا کے زیراہتمام شہری سطح کے مختلف ترقی جات کاموں کی شروعات

منگلورو مہانگرپالیکا کے زیراہتمام شہری سطح کے مختلف ترقی جات کاموں کی شروعات

Sat, 29 Jul 2017 22:00:29    S.O. News Service

منگلورو:29/جولائی (ایس اؤنیوز)شہر کی میئر کویتاسنیل مع ارکان اسمبلی جے آر لوبو، محی الدین باوا اور دیگر عوامی نمائندوں و افسران کے ساتھ سنیچر کو منگلورو مہا نگر پالیکا کی طرف سے انجام دئیے جانے والے 2.45کروڑ روپئے لاگت کے مختلف ترقی جات کاموں کو جاری کیا ۔

شہر کے مختلف مقامات جیسے پدوینگڈی سرکل، سینٹ اگنیش سرکل، سٹی اسپتال سرکل ، کروالی سرکل، نندی گڈا شمشان کے ترقی کام سمیت ویلنسیا میں وارڈ دفتر عمارت کا سنگ بنیاد پروگرام کو انجام دیاگیا ۔ ان تمام ترقی جات کاموں کو 14ویں فائنانس کمیشن کی طرف سے منظورکردہ امداد سے پوراکیا جائےگا۔ جس میں پدوینگڈی سرکل کے لئے 50لاکھ روپئے ، سینٹ اگنیش سرکل کے لئے 25لاکھ روپئے ، سٹی اسپتال سرکل کے لئے 15لاکھ روپئے ، کروالی سرکل اور بندرویل کے لئے 60لاکھ روپئے ، ویلنسیا وارڈ دفتر کی عمارت کے لئے 45لاکھ روپئے اور نندی گڈا ڈرنیج سسٹم کے لئے 50لاکھ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر رکن اسمبلی محی الدین باوا نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ آج جاری کئے گئے مختلف ترقی جات کاموں کو اگلے 8مہینوں میں مکمل کرلیاجائے گا۔ ڈپٹی میئر رجنیش، کمشنر ایم نذیر احمد، چیف وھیف ششی دھر ہیگڈے ، اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمن عبدالرؤوف ، کے ایس آرٹی سی کے ڈائرکٹر ٹی کے وغیرہ موجود تھے۔


Share: